Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2013

امریکا کا رومیولس نامی گدھا،دنیا کا سب بلند قامت ہونے کا دعویدار

امریکا کا رومیولس نامی گدھا،دنیا کا سب بلند قامت ہونے کا دعویدار

نیویارک…دنیا کے سب سے بلند قامت گدھے کے اعزاز کے لیے ایک نیا دعویدار سامنے آگیا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرWaxahachieسے تعلق رکھنے والارومیولیس نامی اس گدھے کا قد5فٹ ساڑھے6انچ(68انچ)ہے جسکے تحت یہ اب تک دنیا کا سب سے بلند قامت گدھا ہے۔گینز انتظامیہ کے عہدیدار آجکل اس گدھے کے قدکی پیمائش کررہے ہیں جسکے بعد کم و بیش دو ہفتے میں رومیولس کو گینز کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعزاز کا حقدار ٹھہرایا جائیگا۔واضح رہے کہ اب تک دنیا کے بلند قامت گدھے کا اعزاز ریاستِ کیلیفورنیا کے اوکلوہاما سیم نامی4سالہ گدھے کے پاس ہے جسکا قد5فٹ1انچ ہے۔

مزید خبریں :