Time 08 اپریل ، 2025
پاکستان

پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکام/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے جس کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی جو رواں سال 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے جب کہ تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جاپہنچی ہے۔


مزید خبریں :