Time 09 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

مائرہ خان کا غنیٰ علی سے ہاتھاپائی کا اعتراف ، وجہ بھی بتادی

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے اداکارہ غنا علی سے لڑائی کے دوران ہاتھا پائی کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ مائرہ خان حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے ‘ کی مہمان بنیں جس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے سوالوں کے جواب میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے  حیران کن تجربات شیئر کیے۔

ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے ایک  پروجیکٹ کے دوران  غنا علی کے ساتھ ہوئی بہت  بری لڑائی کا اعتراف  کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ  ’ہم ان دنوں جاپان  میں پہاڑوں پر شوٹنگ کیلئے گئے تھے ، اس جگہ وائی فائی کا مسئلہ درپیش تھا، ایک انٹرنیٹ ڈیوائس بھی بڑی مشکل سے  دستیاب تھی‘۔

مائرہ نے اعتراف کیا کہ ’ کیوں کہ آج کل سب کو ہی  اسٹوریز شیئر کرنی ہوتی ہے لہٰذا کوئی بھی انٹرنیٹ کے بغیر نہیں رہ سکتا یہی وجہ تھی کہ میری غنیٰ علی سے ڈیوائس پر لڑائی ہوگئی‘۔

مائرہ خان کے مطابق ’اس دوران ہماری کیٹ فائٹ ہوگئی، ہم دونوں وائی فائی ڈیوائس ایک دوسرے سے چھین رہے تھے اور رونا دھونا شروع ہو گیا تھا، اس ٹرپ پر میری والدہ بھی میرے ساتھ تھیں جنہوں نے  مداخلت کرتے ہوئے ہم  دونوں کے درمیان صلح  کروا دی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد طے پایا کہ ہم  دونوں   ایک ایک رات وائی فائی استعمال کریں گے‘۔

مزید خبریں :