Time 10 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

سڑکوں کی صفائی کرنیوالی خاتون راتوں رات مشہور ہوکر ماڈل کیسے بنی؟

سڑکوں کی صفائی کرنیوالی خاتون  راتوں رات مشہور  ہوکر ماڈل کیسے بنی؟
مین اس وقت ایک گلی کی صفائی کا کام کررہی تھی روسی فوٹوگرافر نے مین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر انھیں محسوس کروائے بغیر ان کی ویڈیو بنالی/فوٹوبشکریہ آڈیٹی سینٹرل

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر کی بنائی گئی ویڈیو نےسڑکوں کی صفائی کرنیوالی کم عمر خاتون کو راتوں رات  مشہور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوپاجیت ’ مین‘ سومبونسیٹ نامی تھائی خاتون کی فلمی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے  اس  28 سالہ دو بچوں کی سنگل ماں کو بنکاک کی سڑکوں کی صفائی کرتے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق مین اس وقت ایک گلی کی صفائی کا کام کررہی تھی روسی فوٹوگرافر نے مین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر انھیں  محسوس کروائے بغیر  ان کی تصویر کھینچ لی، جس کے بعد فوٹوگرافر نے مین کو وہ تصاویر اور ویڈیو دکھاکر اس کی خوبصورتی کی تعریف کی، بعد ازاں اس ویڈیو کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیا جہاں سے یہ  ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ۔

وائرل ویڈیو میں  موجود سڑکوں کی صفائی کرنیوالی اس خاتون کی خوبصورتی سے سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے  حتیٰ کہ میڈیا آؤٹ لیٹس اور ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے اس خاتون سے رابطہ کیا جانے لگا۔

وائرل ہونے کے بعد مین کو مشہور تھائی میک اپ آرٹسٹ  کی جانب سے  مفت میک اوور سیشن میں شرکت کیلئے  مدعو کیا گیا جہاں تھائی میک اپ آرٹسٹ کے فن نے مین کو  تھائی فلم آرٹ آف دی ڈیول 2 (لانگ کھونگ) کے کردار ’پانور‘ میں تبدیل کرکے لوگوں کو حیران کردیا اور مین کی  تصاویر ایک بار پھر وائرل ہوگئیں، ان وائرل تصاویر نے مین کو اب کی بار ماڈلنگ کیرئیر کے آغاز میں مددکی۔

بتایا جارہا ہے کہ مین نے نونگ چیٹ  Browit  نامی  تھائی کاسمیٹکس برانڈ  کے لیے بطور  ماڈل کام کا آغار کیا ہے حتیٰ کہ اب  دیگر  برانڈز اور مارکیٹنگ ایجنسیوں  کی جانب سے بھی ان سے ماڈلنگ کیلئے رابطہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد مین  ماڈلنگ کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سڑکوں  کی صفائی کا کام چھوڑچکی ہیں۔

تھائی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نوپاجیت سومبونسیٹ نے بتایا کہ ’وہ تقریباً ایک سال سے گلیوں میں صفائی کا کام کر رہی تھی اور اپنی ملازمت سے بہت خوش تھی لیکن ان کی زندگی میں آنے والی یہ اچانک تبدیلی ان کیلئے حیران کن اور غیر متوقع ہے‘۔

مزید خبریں :