Time 10 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

کیا آپ نے چہرے کی دلکشی بڑھانے کیلئے میدے سے بنے ماسک استعمال کیے ہیں؟

کیا آپ نے چہرے کی دلکشی بڑھانے کیلئے  میدے سے بنے ماسک استعمال کیے ہیں؟
فائل فوٹو

میدے کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال صرف کھانے ہی نہیں  بلکہ آپ کے چہرے کیلئے بھی فائدے مند ہے۔

ماضی میں خواتین  منہ دھونے  یا چہرے کا خیال رکھنے کیلئے مہنگے فیس واش کا استعمال نہیں کرتی تھیں بلکہ وہ میدے، بیسن اور ملتانی مٹی جیسے گھریلو ٹوٹکوں کو اپنا کر خوبصورت نظرآتی تھیں۔

ویسے تو میدے سے بہت سے فیس ماسک ک بنائے جاسکتے ہیں لیکن چند فیس ماسک ایسے ہیں جنہیں آپ اپنا کر جلد کے کئی مسائل کو دور کرسکتے ہیں۔

 ایکنی کو دور کرنے کیلئے فیس ماسک

گرمیوں میں پسینہ اور چہرے پر اضافی تیل آنے کی وجہ سے اکثرخواتین  حتیٰ کہ مرد حضرات کو  بھی ایکنی(دانے) کی شکایت ہوجاتی ہے ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ  حسب ضرورت میدے میں دو چٹکی ہلدی اور تھوڑا سا زیتون کا تیل  ڈال کر استعمال کریں۔

یہ فیس ماسک  کیلشیم، آئرن، وٹامن اے، وٹامن سی اور کاپر کا بھرپورخزانہ ہوتا ہے جو جلد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

چہرے کی چمک کو بحال کرے

چہرے پر رونق اور چمک سب ہی خواتین کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے وہ بیوٹی پارلر جاکر مہنگے فیشل کرواتی ہیں لیکن گھر میں موجود میدے اور لیموں سے بھی  فیس ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

2 چمچ میدے میں چند لیموں کے قطرے اور پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اسے 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا لیں اس سے چہرے کی جلد چمک جائے گی۔

جلد کو قبل از وقت بڑھاپے سے بچائے

جلد پر جھریوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اگر آپ اپنی جلد کو جوان رکھنا چاہتی ہیں  تو میدے کے ساتھ ایلو ویرا  اور چند قطرے گلاب کے عرق کے شامل کریں اور پھر 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔

مزید خبریں :