Geo News
Geo News

Time 11 اپریل ، 2025
دنیا

نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے دریائے ہڈسن میں گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر دریائے ہڈسن ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے اورلاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔

میئر نیویارک نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال حادثے کی وجہ  معلوم نہیں ہوسکی جب کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔