11 اپریل ، 2025
اسلام آباد: پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نیپرانےگزشتہ روزبجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد آج پاورڈویژن نےبجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔
پاور ڈویژن کےنوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست جمع کرائی تھی جسے نیپرانے منظور کیا تھا۔