Time 11 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کی زد میں ہالی وڈ فلمیں بھی آگئیں

امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کی زد میں ہالی وڈ فلمیں بھی آگئیں
چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا/ فائل فوٹو

بیجنگ: چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی وڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب ہالی وڈ فلمیں بھی اس ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ  امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دیتا آرہا ہے مگر  امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :