Time 12 اپریل ، 2025
جرائم

لاہور: ہنجروال میں میاں بیوی کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

لاہور: ہنجروال میں میاں بیوی  کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کیا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد سےگھر میں کام کرنیوالی کمسن ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ایک ظالم مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ایک اور ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کروانے والے مدعی نے فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چھوٹ آئی ہے، عارف والا سے لاہور پہنچے توبچی مردہ حالت میں تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نےقتل کیا ہے۔

مزید خبریں :