13 اپریل ، 2025
بنگلادیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کاالزام ہے۔
موجودہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ حسینہ واجد کی حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام ہے۔ اس کے علاوہ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلےکےکیس میں بھی ٹیولپ صدیق نامزد ہیں۔
کرپشن الزامات پر ٹیولپ صدیق نے جنوری میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائےگئے ہیں، انہوں نے نہ تو بنگلا دیش میں کبھی کوئی زمین حاصل کی ہے اور نہ ہی کبھی زمین کی الاٹمنٹ میں کسی کو فائدہ پہنچایا۔