15 اپریل ، 2025
اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی مصنوعات اور كمپنیوں كا معاشی بائیكاٹ كرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیكاٹ میں عام شہریوں كی جان و مال اور املاک كو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا اسرائیل كے مجرمانہ اقدامات کی مذمت كرتے ہیں۔ ان مجرمانہ اقدامات كو روكنے میں حسب استطاعت اپنا كردار ادا كرنا لازم ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات اور كمپنیوں كا معاشی بائیكاٹ كرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیكاٹ میں عام شہریوں كی جان و مال اور املاک كو نقصان نہ پہنچایا جائے۔