Time 17 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان
فوٹو:فائل

پنجاب میں گندم کے کاشت کاروں کے لیے بڑی خبر آ گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نےگندم کے کاشتکا روں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ترجمان نے بتایا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست پیسے ملیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔

گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ تک مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گی، اگر کاشتکاروں نے گندم لگائی ہے تو انہیں بھر پور معاوضہ ملے گا۔


مزید خبریں :