Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے: فیصل واوڈا

ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے: فیصل واوڈا
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، تحریک انصاف کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف دو جسم اور ایک جان کی طرح کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا عمران خان نے کیا، اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے ، متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنےگی۔

فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی کیونکہ وہ ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ روک دی ہے،علی امین گنڈا پور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔


مزید خبریں :