Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

کینالز معاملے پر پیپلز پارٹی کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، رانا ثنااللہ

کینالز معاملے پر پیپلز پارٹی کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، رانا ثنااللہ
6 چھ نہروں کا معاملہ پروپیگنڈا ہے، سندھ میں قوم پرست جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے: رہنما ن لیگ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر  پیپلزپارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 جیو نیوز کے  پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے ، پیپلز پارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ صرف ایک نہر کا معاملہ متنازع ہے، 6 نہروں کا معاملہ پروپیگنڈا ہے، گرین پاکستان منصوبہ قوم کا مستقبل ہے۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، اس کے خلاف جو بھی احتجاج کرے گا اس کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کینال معاملے پر  وکلا کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ 

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے بعد پیپلز پارٹی کا اگلا جلسہ 25 اپریل کو سکھر میں ہوگا۔

مزید خبریں :