Geo News
Geo News

پاکستان
10 مارچ ، 2013

حکومت بتائے تحفظ دیگی یا ہم اپنا انتظام خود کرلیں، ڈاکٹر فاروق ستار

حکومت بتائے تحفظ دیگی یا ہم اپنا انتظام خود کرلیں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو آج اپنا تعارف کرارہے ہیں، ہم پختہ ایمان والے لوگ ہیں، ہمیں ہلکا نہ لیا جائے، الطاف بھائی 4 سال سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کیا جارہا ہے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، حکومت ہمیں بتائے کہ وہ ہمیں تحفظ دے گی یا ہم اپنا انتظام خود کرلیں ۔ ایم کیو ایم کے تحت سانحہ عباس ٹاوٴن کے شہداء سے سلام عقیدت کیلئے دھماکے کی جگہ پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگرسیاسی و سماجی رہنماوٴں نے شرکت کی اور شمعیں روشن کیں۔ میڈیاسے بات کرتے ہویے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ الطاف بھائی 4 سال سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کیا جارہا ہے، صدر اور وزیراعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، حکومت ہمیں بتائے کہ وہ ہمیں تحفظ دے گی یا ہم اپنا انتظام خود کرلیں۔ انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقوں میں چوکیداری کا موٴثر نظام قائم کریں، حکومت کو بتادیں گے کہ دہشتگردوں سے خود کو کیسے محفوظ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو آج اپنا تعارف کرارہے ہیں، ہم پختہ ایمان والے لوگ ہیں، ہمیں ہلکا نہ لیاجائے، یہ حملہ ہمارے نظریے کی وجہ سے ہم پر کیا گیا، دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ہم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جائیں، ایم کیو ایم کراچی کے تمام مظلوموں کے ساتھ ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو ان کے بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچائیں گے، متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک کراچی کا ہر شہری پیچھے نہیں ہٹے گا، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ تمام زخمیوں کو جلد معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں :