Time 23 اپریل ، 2025
دنیا

غزہ میں مزاحمت کاروں سے سامنا ہونے پر جان بچا کر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو وائرل

غزہ کے ایک گھر  میں اسرائیلی فوجیوں کی مزاحمت کاروں سے ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک اسرائیلی فوجی کے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا اسرائیلی فوجیوں کا دستہ ایک مکان میں موجود ہے جبکہ کچھ فوجی مکان کی بالائی منزل پر جارہے ہیں کہ اسی دوران ان پر فائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔

فائرنگ شروع ہوتے ہیں اسرائیلی فوجی حواس باختہ ہوجاتے ہیں اور واپس نیچے  کی منزل پر آنے کی جلدی میں گرتے جاتے ہیں اور پھسلتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے آتے ہیں۔

اس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسہ شروع ہوجاتا جس دوران اسرائیلی فوجی اپنے ساتھیوں کو اٹھا نے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

شدید فائرنگ کے باعث اسرائیلی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اس دوران فوجیوں کی چیخ و پکار مسلسل سنائی دیتی ہے۔

ویڈیو سے حملے کی درست تاریخ اور مقام کا اندازہ نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ اس حملے کا انجام کیا ہوا۔


مزید خبریں :