Time 25 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی مؤقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی مؤقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، مراد علی شاہ/ فائل فوٹو 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مؤقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سےسلجھایا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سےگورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مؤقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، بھارت کسی بھی جارحیت کاسوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان کےد اخلی استحکام میں تمام صوبے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ  نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، سندھ اور  پنجاب کےدرمیان تعاون ملکی ترقی کا ضامن ہے۔

مزید خبریں :