Time 26 اپریل ، 2025
جرائم

لاہور: موٹروے پر اووراسپیڈنگ کرنے پر معروف یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج

سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے نام سے مشہور یوٹیوبر کو موٹر وے پر اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر وے پر نہ صرف اوور اسپیڈنگ کررہے تھے بلکہ ہاتھ چھوڑ کر گاڑی چلا رہے تھے۔

ان کی یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر موٹر وے پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

موٹروے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پرشہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے موٹروے پراووراسپیڈنگ کرنے پرشہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیند میں ٹرک چلانے والے ڈرائیور کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہوا تھا۔

مزید خبریں :