Time 27 اپریل ، 2025
دنیا

کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کے انتخاب کے لیے کانکلیو (conclave) ممکنہ طورپر 5 مئی کو شروع ہوگا۔

کانکلیو وہ موقع ہوتا ہے جب ویٹی کن کی ایک عمارت میں کارڈینلز جمع ہوتے ہیں۔

اس عمارت میں رہنے کے کمرے اور کھانے کی جگہ ہوتی ہے تاہم تالہ لگائے جانے کے سبب کسی اور شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ 

الیکٹرانک بلاک کے باعث کارڈینلز کی باتیں باہر سنی بھی نہیں جا سکتیں،کانکلیو اس وقت تک جاری رہ سکتا ہے جب تک کارڈینلز نئے پوپ کا انتخاب نہیں کر لیتے۔

سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں جاری ہو نے کا مطلب ہوگا کہ نئے پوپ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :