Time 28 اپریل ، 2025
کاروبار

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں کی کم ترین سطح پر اور زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے: وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں کی کم ترین سطح پر اور زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے: وزیر خزانہ
بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصداور آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے: محمد اورنگزیب/ فائل فوٹو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہےکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں میں کم ترین سطح پر ہے اور  زرمبادلہ ذخائر دگنے ہوگئے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتےہوئے محمد اورنگزیب  نے کہا کہ قرضوں میں کمی کے لیے مالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی جب کہ نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60  سالوں میں کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے جب کہ  زرمبادلہ ذخائر دگنے  ہوگئے اور  روپے کی قدر میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا، بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصداور آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :