Time 28 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
  مجھے اپنی عزت پر سمجھوتا نہ کرنے کے جرم میں کئی کرداروں کو کھونا پڑا : اداکارہ کی گفتگو/فوٹوفائل 

بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ 'جنس پرست' ساتھی اداکاروں کو اس لیے تھپڑ  مارا کیوں کہ وہ اس کے مستحق تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں موشومی چٹرجی نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے دنوں میں ساتھی اداکاروں کی بدتمیزی پر انہیں تھپڑ رسید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

 موشومی چٹرجی نے بتایا کہ ’مجھے اپنی عزت پر سمجھوتا نہ کرنے کے جرم میں  کئی کرداروں کو کھونا پڑا جس میں  گلزار کی  فلم ’ کوشش ‘ بھی شامل ہے جس کے بعد اس فلم میں جیا بچن کو شامل کیا گیا۔

بھارتی اداکارہ کے مطابق ان چیلنجوں کے باوجود میں نے اپنی عزت برقرار رکھی اور حال ہی میں 12 سال بعد فلم ’  آری  ‘کے ساتھ بنگالی سنیما میں انٹری کی ہے۔

دوران انٹرویو  اداکارہ نے ماضی کے کچھ واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میں مرد ساتھی اداکاروں  ( جو جنس پرست تھے )  کو تھپڑ مارنے سے بھی نہیں ہچکچاتی تھی کیوں کہ  وہ اس کے مستحق تھے۔

 اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے  موشومی نے بتایا کہ ’  ایسے اداکار جو ہیروئنز  سے  بدتمیزی کرتے  تھے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مردوں کی پرورش اکثر ایسے ماحول میں ہوتی تھی جہاں انہیں ماؤں، بیویوں اور بہنوں نے لاڈ پیار کیا  ہوتا ہے  اوریہی وجہ ہے کہ  وہ اکثر  خواتین کے ساتھ گفتگو کے دوران  حدود کو نہیں سمجھ پاتے‘۔

مزید خبریں :