Geo News
Geo News

پاکستان
11 مارچ ، 2013

ڈی آئی خان : پسند کی شادی پر پنچایت نے دو بچیاں ونی کردیں

ڈی آئی خان : پسند کی شادی پر پنچایت نے دو بچیاں ونی کردیں

ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کیخلاف بیٹھنے والی پنچایت نے دو کمسن بچیوں کو ونی کرڈالا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک میں پیش آیا۔ جہاں رمضان نامی شخص نے نعمت اللہ کی 20 سالہ بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی،واقعے پر نعمت اللہ نے 8 افراد پر مشتمل پنچایت بلالی،پنچایت نے رمضان کی 13 سالہ بہن اور 2 سالہ بیٹی کو نعمت اللہ کے دو بیٹوں سے ونی کردیا،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی اور نامزد ملزمان کے خلاف چھاپے مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،ونی ہونیوالی دونوں بچیاں فی الحال اپنے والدین کے پاس ہی ہیں۔

مزید خبریں :