30 اپریل ، 2025
مشی گن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کےساتھ نمٹ رہے ہیں وہ ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جا رہے ہیں،یہ منصفانہ ڈیل ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ابھی شروعات کی ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر شخص کہتا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دن انتہائی کامیاب رہے، ہم پاگل پن اور ٹرانس جینڈر نظریات کو اپنی حکومت سے باہر کر رہے ہیں، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے کامیاب ابتدائی 100 دن عقل کا انقلاب ہے، ہمیں مضبوط سرحدیں، اچھی تعلیم اور کم شرح سود پسند ہے، ری پبلکنز کو چاہیے ہمارے بجٹ پلان کی حمایت کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس ٹیکس بڑھانا چاہتے ہیں، جو ری پبلکن ہمارے ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے انہیں باہر نکال دیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنی مدت کے پہلے دن ہی سرحد پر حملے کو روکنے کے لیے فوج کو تعینات کرنے پر فخر ہے، میں نے غیر قانونی لوگوں کے لیے تمام فلاحی کاموں پر پابندی لگا دی، غیرقانونی بچوں کے لیے خودکار شہریت ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ چین کےساتھ نمٹ رہے ہیں،میرا خیال ہے یہ کام کرجائےگا، چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جا رہے ہیں،یہ منصفانہ ڈیل ہوگی۔