30 اپریل ، 2025
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ترجمان نے مطابق امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے امریکی خواہش کا اظہار کیا، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا ابھرتی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں سے رابطے میں رہےگا۔