Time 01 مئی ، 2025
دنیا

بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی حکومت پر ڈال دی

بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی حکومت پر ڈال دی
اسکرین گریب

بھارتی انٹلیجنس ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے بھی پہلگام واقعے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں را کے سابق سربراہ نے کہا کہ  کشمیر کی سکیورٹی دلی کے ہاتھ میں ہے، ذمہ داری بھی اس کی بنتی ہے، پہلگام واقعہ اس لیے ہوا کہ وہاں سکیورٹی تھی ہی نہیں۔ 

پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کرتے ہوئے اے ایس دولت نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ نہیں ہوگی، کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی بات چیت ہوگی، ابھی ماحول تناو کا ہے، بات چیت میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ 

’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ کوئی بیک چینل بنالیں، خود سامنے نہیں آنا چاہتے تو سعودی عرب، ایران یا محتدہ عرب امارات یہ کام کرسکتے ہیں۔ 

ایک سوال پر اے ایس دولت نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مودی اور میاں صاحب کی اچھی بنتی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں :