Geo News
Geo News

پاکستان
11 مارچ ، 2013

ضلع ٹھٹھہ کا شیرازی گروپ پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی … ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی گروپ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ 16 مارچ کے بعد سندھ اور پنجاب سے کئی اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی۔ پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل کراچی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران ضلع ٹھٹھہ کے سابق ضلع ناظم شفقت شاہ شیرازی اور مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر محمد علی ملکانی نے شرجیل میمن کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شفقت شاہ شیرازی نے کہا کہ وہ 17 مارچ کو ٹھٹھہ میں عوامی جلسے کے دوران باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شیرازی گروپ کے ایاز شاہ شیرازی رکن قومی اسمبلی جبکہ محمد علی ملکانی اور شاہ حسین شاہ ارکان سندھ اسمبلی ہیں اور اعجاز شاہ شیرازی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ہیں۔

مزید خبریں :