Time 04 مئی ، 2025
پاکستان

معدنیات بل سے متعلق عمران خان کے اہم احکامات پی ٹی آئی ارکان تک پہنچا دیے ہیں: جنید اکبر

پشاور: صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا ہے میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کے پی کا کہنا ہے بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔

مزید خبریں :