Time 05 مئی ، 2025
جرائم

لاہور: عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں

لاہور: عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں
ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی__فوٹو: فائل

لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔

سی سی ڈی کے ترجمان کےمطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔

ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔

پولیس نے تین ملزمان یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتارکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیے تھے۔

مزید خبریں :