Time 06 مئی ، 2025
کاروبار

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے کے بعد 3377 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 232 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے کے بعد 3377 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :