Time 06 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں 2 افراد کیلئے پریمیئم پلان کی آزمائش

گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں 2 افراد کیلئے پریمیئم پلان کی آزمائش
کمپنی کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی / فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے ایک نئے یوٹیوب سبسکرپشن پلان کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ سبسکرپشن پلان 2 افراد کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان کی جانب سے اس نئے سبسکرپشن پلان کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سبسکرپشن پلان کی آزمائش فرانس، تائیوان، ہانگ کانگ اور بھارت میں کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہم یوٹیوب سبسکرپشن کے صارفین کو ایک نیا ذریعہ ٹو پرسن پریمیئم پلان کے ذریعے فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس کے ذریعے 2 افراد سبسکرپشن کو شیئر کرسکیں گے جس سے ان کا خرچہ کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 2 پرسن پلان کے تحت ہر ماہ 468 روپے ادا کرنا ہوں گے یا ایک فرد کو ماہانہ 224 روپے دینا ہوں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب پریمیئم لائٹ پلان کو متعارف کرایا گیا تھا جس کی آزمائش محدود ممالک میں کی جا رہی ہے۔

لائٹ پلان کے تحت بیشتر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھنا ممکن ہے مگر میوزک ویڈیوز میں اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

اسی طرح آف لائن ڈاؤن لوڈز یا بیک گراؤنڈ پلے جیسے فیچرز بھی دستیاب نہیں۔

مزید خبریں :