Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
12 مارچ ، 2013

معروف گلوکار عاطف اسلم آج 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

 معروف گلوکار عاطف اسلم آج 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور…منفرد آواز والے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کی آج 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریر کا آغاز 2004 میں کیا۔ ان کے پہلے ہی البم جل پری کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔شاندار کامیابی سے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد عاطف نے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منزلوں پر منزلیں طے کرتے چلے گئے۔ان کی منفرد آواز پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں پسند کی جاتی ہے، عاطف اسلم پاکستانی فلم بول میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

مزید خبریں :