Time 08 مئی ، 2025
کھیل

پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا دھرمشالہ میں جاری میچ 11 ویں اوور میں ختم کردیا گیا

پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا دھرمشالہ میں جاری میچ 11 ویں اوور میں ختم کردیا گیا
بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی ڈبونے لگی۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین  اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج  دھرمشالہ میں جاری میچ منسوخ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ کھیلا جا رہا تھا اور پنجاب کنگز کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک 11 ویں اوورز میں میچ روک دیا گیا۔

پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا اور اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔

مزید خبریں :