10 مئی ، 2025
پاکستان کی جانب سے بھارت کے پے در پے جارحانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فتح پاکستان کی ہوگی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج کی مکمل تیاری تھی، ہم کوئی رسک نہیں لے سکتے تھے، ہم نے کارروائی دفاعی اقدام کے طورپر کی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی ذمہ داری ہےکہ بھارت کو سمجھائے اس نے کیا غلطی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں متواتر جھوٹ بولے، بھارت نے چھپ چھپ کر ہم پر میزائل اور ڈورون داغے، بھارت کےلیے یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت اپنا کام کرتاجائے اور ہم انتظار کرتےرہیں۔