Geo News
Geo News

پاکستان
12 مارچ ، 2013

بنوں: صدر تھانے کے قریب خود کش دھماکا،3افراد جاں بحق

بنوں: صدر تھانے کے قریب خود کش دھماکا،3افراد جاں بحق

بنوں…بنوں میں تھانے کے قریب خود کش حملہ آور نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور2پولیس اہلکاروں سمیت 18زخمی ہوگئے۔ تھانا صدر کے قریب موٹرسائیکل پر خود کش حملہ آور پولیس موبائل سے ٹکرا گیا۔جس سے موبائل تباہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق ھماکے میں3افرادجاں بحق اور2پولیس اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔متاثرہ وین میں 2پولیس اہلکارسوار تھے جو شدید زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جس جگہ دھماکا ہوا یہ علاقہ گنجان آباد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت علاقے میں لوگوں کا رش بھی تھا۔پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :