Time 11 مئی ، 2025
پاکستان

بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
 ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی: وزیر دفاع خواجہ آصف/ فائک فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے لیکن بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی،بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔


مزید خبریں :