13 مئی ، 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔
ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملےکا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا لیکن وہ آف کلر نظر آئے، انہوں نے اپنی تقریر میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔