13 مئی ، 2025
میلبرن : آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان واپس جائیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بین میکڈر مٹ بھی پی ایس ایل کے لیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔
واضح رہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج ہی ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے، پی ایس ایل پھر وہاں سے شروع ہو رہی جہاں سے رکی تھی۔