13 مئی ، 2025
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروانے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برس پڑے۔
جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے کہا کہ جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے، جس طرح عوامی سطح پر بھرپور جنگ پر اکسانے کی کوشش کی گئی وہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ سے سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پُر امن مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔