14 مئی ، 2025
اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ منصوبہ ہے۔
غزہ میں امداد کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور نے ٹام فلیچر نے کہاکہ غزہ میں امداد کی رسائی میں اسرائیل رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ہفتے سےجنگ زدہ فلسطینی علاقے میں خوراک،ادویات و دیگر اشیا نہیں پہنچیں، بروقت اقدامات کرکے لاکھوں فلسطینوں کو بچاسکتے ہیں۔
سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور نے کہا کہ سخت میکنیزم موجود ہے کہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں تک پہنچے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسی شرمناک ہے۔غزہ میں 5لاکھ افرادبھوک کاشکارہیں،یورپی ممالک کو اسرائیل پرپابندیوں میں اضافے پر غورکرنا چاہیے۔