14 مئی ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا ضرور ہوگا لیکن برطانیہ کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔
جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔