Time 14 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟
گوگل نے اینڈرائیڈ شو کے دوران تفصیلات بتائیں / فوٹو بشکریہ گوگل 

گوگل کی جانب سے ہر سال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرایا جاتا ہے۔

2025 میں بھی اینڈرائیڈ 16 کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم جون میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے اس سال سالانہ ڈویلپر کانفرنس سے قبل پہلی بار اینڈرائیڈ شو کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اینڈرائیڈ 16 کے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔

گوگل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

نیا ڈیزائن

گوگل کی جانب سے میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس سال کمپنی کی جانب سے نیچرل انیمیشن کو یوزر انٹرفیس کے ہر حصے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

درحقیقت فون اسکرولنگ، ہیپٹیک رمبل اور دیگر روزمرہ کے فیچرز کا استعمال کا تجربہ نیا محسوس ہوگا۔

اسی طرح اپ ڈیٹڈ ڈائنک کلر تھیمز اور ٹائپو گرافی میں بھی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

گوگل کی جانب سے ایک نیا لائیو اپ ڈیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ نوٹیفکیشنز کی رئیل ٹائم ٹریکنگ آسان ہو جائے۔

پرائیویسی اینڈ سکیورٹی فیچرز

اینڈرائیڈ فونز کے لیے 3 نئے بہترین سکیورٹی فیچرز بھی نئے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔

مثال کے طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اے آئی scam ڈیٹیکشن فیچر اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ گوگل میسجز پر مشتبہ میسجز کو بلاک کرنے کا عمل زیادہ اسمارٹ اور بہتر ہوسکے۔

ایک فیچر فائنڈ ہب ہے جو بنیادی طور پر ایک ڈیش بورڈ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون کو ٹریک کرسکیں گے یا دیکھ سکیں گے بچے گھر بحفظات پہنچ گئے ہیں یا نہیں۔

اس سروس میں تھریڈ پارٹی بلیوٹوتھ ٹیگز کو شامل کیا جائے گا جبکہ 2025 کے آخر تک سیٹلائیٹ کنکٹویٹی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

اس طرح اگر کسی جگہ موبائل نٰیٹ ورک نہیں ہوگا تو وہاں بھی ڈیوائسز کو فائنڈ ہب کے ذریعے ڈھونڈنا ممکن ہوگا۔

اینڈرائیڈ 16 میں ایڈوانسڈ پروٹیکشن موڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اسی طرح میل وئیر سے تحفظ کے لیے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔