Time 15 مئی ، 2025
جرائم

دالبندین: ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید

دالبندین: ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے/ فائل فوٹو

 بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق  ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور  ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔

ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا  اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایس پی عثمان سدوزئی  کے مطابق  زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :