Time 15 مئی ، 2025
دنیا

ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آگئے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آگئے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، امید ہے کہ روس، یوکرین کچھ کریں: امریکی صدر__فوٹو: فائل

دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ قطر کے دوران کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آگئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، امید ہے کہ روس، یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا، اگرمناسب ہوا تو میں جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے لیے جاؤں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے جب کہ خلیجی ممالک کےدورے کے دوران 4کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے، خلیجی ممالک کادورہ ریکارڈ دورہ ہے، 4 سے 5 روزمیں ساڑھے3 سے 4 کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں :