Time 16 مئی ، 2025
پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار رہنے کا امکان
آج بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے/فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 گزشتہ روز دادو اور تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری، ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو  کا امکان ظاہر کیا ہے۔


مزید خبریں :