16 مئی ، 2025
کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے 9 مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو عام معافی دینے کی تجویز دے دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ بیرونی سازش میں شامل اور کچھ لاعلمی میں بیرونی سازش کا شکار ہوئے۔
کامران ٹیسور نے کہا کہ بیرونی سازش کاشکار ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو عام معافی دے کر رہا کیا جائے۔