17 مئی ، 2025
بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی لیکن بھارتیوں کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی اور غصے سے بھرے بھارتی اب اپنی ہار کا بدلہ مختلف طریقوں سے لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔
پہلے بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا۔
تو اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔
یہ اقدام بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد سامنے آیا جس میں بھارتی حکومت نے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ پاکستان سے تخلیق کردہ ہر قسم کی ویب سیریز، فلمیں، گانے اور پاڈکاسٹ سمیت تمام میڈیا کانٹنٹ کو بھارت کے اندر سے ہٹا دیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔