Time 17 مئی ، 2025
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی/ فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی محکمہ صحت کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔


مزید خبریں :