Time 17 مئی ، 2025
دلچسپ و عجیب

ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹ کی انسانوں کی طرح رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹ کی انسانوں کی طرح رقص کرنے کی ویڈیو وائرل
فوٹو اسکرین گریب

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹ نے انسانوں کی طرح رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کمپنی کے آپٹیمس ہیومنائیڈ روبوٹ کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو انسان کی طرح اپنے ہاتھ اور پاؤں کو ہلاتے ہوئے بخوبی ڈانس کررہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے والے حیران ہورہے ہیں۔

اس حوالے سے آپٹیمس انجینئر  میلان کوواک نے ایلون مسک کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ 'مزید جلد آرہا ہے، ٹیم پس منظر میں بہت محنت کر رہی ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روبوٹ کو مکمل طور پر ری انفورسمنٹ لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے نقلی تربیت دی گئی تھی، یہ ایک ایسی تکنیک ہے جہاں اے آئی( مصنوعی ذہانت) مجازی ماحول میں آزمائش اور غلطی کے ذریعے سیکھتا ہے۔

یاد رہے ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ  2025 کے آخر تک ہزاروں آپٹیمس روبوٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :