Geo News
Geo News

کھیل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دیدی/ فوٹو بیس بال فیڈریشن 

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کا ایران سے مقابلہ ہوا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، سعید اختر اور محمد حارث کی نمایاں پرفارمنس رہی جب کہ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستاں کا سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلا دیش کو 10-6 سے ہرایا تھا۔