Time 17 مئی ، 2025
پاکستان

بھارتی پروپیگنڈےکے جواب میں عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو فون کیا اور انہیں بھارتی پروپیگنڈےکا توڑ کرنےکا اہم ٹاسک دے دیا۔

 وزیراعظم نے حالیہ تنازع کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا ہے، جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ 

بلاول وفد کے ہمراہ یورپ جائیں گے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔

وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرےگا۔ 

وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیےکوششوں کو اجاگر کرےگا۔


مزید خبریں :